Home / جاگو بزنس / امریکاکوپاکستانی برآمدات میں 35فیصد اضافہ ہوا،مسعود خان

امریکاکوپاکستانی برآمدات میں 35فیصد اضافہ ہوا،مسعود خان

اسلام آباد: امریکا میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ 9ارب ڈالرز کی پاکستانی برآمدات میں سالانہ35فیصد اضافہ ہوا۔

امریکا میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ سال پاکستانی برآمدات سات ارب ڈالر،اس سال دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال میں امریکا سے درآمدات 3 ارب،گذشتہ سال کی درآمدات 2.4ارب ڈالر تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالرہوگیا ہے جبکہ گذشتہ سال یہ تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر رہا۔ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کو بڑی تجارتی کثرت (ٹریڈ سرپلس) حاصل ہے۔

امریکا میں پاکستانی برآمدات میں متاثر کن اضافہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کے ضمن میں ایک ٹرینڈ سیٹر ہے۔آئندہ تین سال میں پاکستان امریکہ تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود تجارت کے بے شمار استعداد کے اعتبار سے پھر بھی میانہ ہے۔

Check Also

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *