Home / جاگو کھیل / ٹی20 ورلڈکپ؛ لنکن ٹائیگرز نے افغانستان کو شکست دیدی

ٹی20 ورلڈکپ؛ لنکن ٹائیگرز نے افغانستان کو شکست دیدی

برسبن: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 20 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل کو مزید دلچسپ بنادیا۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ افغان اوپنرز نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز اور عثمان غنی بالترتیب 28 اور 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زدران 22، نجیب اللہ زدران 18، گلبدین نائب 12، کپتان محمد نبی 13، راشد خان 9 اور عظمت اللہ عمرزئی 3 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 3، لاہیرو کمارا 2 جبکہ مہیش تھیکشنا اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اوپنر پاتھون نسانکا 10 اور کوشل مینڈس 15 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دھننجایا ڈی سلوا 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں بھانوکا راجا پاکسے 18 اور چارتھ اسالنکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے، افغان بالرز کی جانب سے راشد خان نے 2 جبکہ مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

1242

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *