Home / جاگو کھیل / بابراعظم سیمی فائنل میں “کچھ خاص” کرسکتے ہیں، میتھیو ہیڈن

بابراعظم سیمی فائنل میں “کچھ خاص” کرسکتے ہیں، میتھیو ہیڈن

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابراعظم “کچھ خاص” کرسکتے ہیں۔

سڈنی میں بڑے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈز نے جب جنوبی افریقہ کو ناقابلِ یقین انداز میں شکست دی تو یہ ہمارے لیے ایک اہم لمحہ تھا، یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کے پیس اٹیک میں بہتری آئی ہے البتہ بیٹنگ میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں بابراعظم “کچھ خاص” کرسکتے ہیں، وہ 5 میچز میں محض 39 رنز بناسکے ہیں، اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ میں ایک طاقت رہا ہے لیکن عالمی ٹائٹلز جیتنے کے حصول میں ناکامی رہی ہے، ہم کیویز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آرام کو ترجیع دینے کے بجائے اکیلے ہی پریکٹس سیشن کیا، اس دوران بیٹر نے گھنٹوں پریکٹس کی جبکہ میتھیو ہیڈن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *