Home / جاگو بزنس / عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 90 ڈالرفی بیرل ہو گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 90 ڈالرفی بیرل ہو گئی

  واشنگٹن: چین میں کم طلب کے خدشات کے باوجود امریکا میں خام تیل کے اسٹاک میں توقع سے زیادہ کمی کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ کے مستقبل کے سودوں کے لیے 1.03 ڈالر یا 1.17 فیصد اضافے کے بعد 89.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئیں، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مستقبل کے لیے قیمت 86 سینٹس یا 1.06 فیصد اضافے کے بعد 81.81 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کیمطابق امریکن پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکا میں خام تیل کے اسٹاک میں 48 لاکھ بیرل کی تنزلی ہوئی ہے۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *