Home / جاگو بزنس / پی آئی اے میں 457 افراد کی جعلی ڈگریوں پر بھرتی، مقدمہ درج

پی آئی اے میں 457 افراد کی جعلی ڈگریوں پر بھرتی، مقدمہ درج

 لاہور: پی آئی اے میں 457 افراد کی جعلی ڈگریوں پر ملازمت کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کرائم سرکل نے فراڈ، دھوکا دہی، ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے، صرف لاہور سٹیشن سے 113 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوگئیں، جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں 18 ائرہوسٹس بھی شامل ہیں۔

جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ، اور سپروائزر عہدے کے ملازمین شامل، ملازمت دینے والوں میں ریکروٹمنٹ بورڈ کے اعلی پی آئی اے افسران شامل ہیں۔

ایف آئی اے ریکروٹمنٹ بورڈ کے ممبران کو ڈگریوں کے جعلی ہونے کا علم تھا، ایف آئی اے ریکروٹمنٹ بورڈ کے اعلی افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے بارے سپریم کورٹ کے حکم پر خصوصی آڈٹ کروایا گیا،آڈیٹر جنرل نے آڈٹ میں سارے حقائق بیان کردیئے۔

Check Also

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *