Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عرفی جاوید نے تنقید کرنیوالے مصنف کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی

عرفی جاوید نے تنقید کرنیوالے مصنف کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے کپڑوں پر تنقید کرنے والے معروف مصنف چیتن بھگت کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔

گزشتہ دنوں بھارتی منصنف نے ادبی میلے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عرفی جاوید پر فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔

جس کے بعد جواب میں عرفی جاوید نے مصنف پر شدید غصے کا اظہار کیا اور ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں کہا تھا کہ فیسٹول میں میرا نام کیوں لیا؟ میرا اس سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کو میسج کررہے تھے تو ان لڑکیوں کے کپڑوں نے آپ کو بھڑکایا تھا؟ ریپ کلچر کو بڑھاوا دینا بند کردو، تم جیسے لوگ نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں۔

عرفی جاوید نے ماضی میں ’می ٹو‘ مہم کے دوران بھارتی مصنف کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ ایک بار پھر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ اس چیٹ کے سامنے آنے کے بعد چیتن بھگت نے اپنے عمل کی معافی بھی مانگی تھی۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *