Home / جاگو کھیل / فیفا ورلڈ کپ؛ سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ؛ سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے شکیری نے 20 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو سربیا کے الیکسینڈر مِٹرووچ نے 26 ویں منٹ میں گول کر کے ختم کردیا۔

سربیا کے ڈوسان ولاپووِچ نے 35 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے سربیا کو برتری دلائی جس کو سوئٹزرلینڈ کے برِیل ایمبولو نے 44 ویں منٹ میں ختم کیا۔

سوئٹزرلینڈ کے ریمو فروئلر نے 48 ویں میں منٹ میں تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک اور بار برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود سوئٹزر لینڈ راؤنڈ آف 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *