Home / جاگو کھیل / جارجینا نے رونالڈو سے خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کردی

جارجینا نے رونالڈو سے خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کردی

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگز نے اسٹار فٹبالر سے خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر جارجینا روڈریگز نے اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی اور ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ رونالڈو اور انکے تعلقات خراب ہیں۔

جارجینا عام طور پر ایسی چیزوں پر تبصرہ نہیں کرتی ہیں لیکن انہوں نے رات کے وقت آسمان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک امریکی گلوکار رومیو سانتوس کے گانے کے بول لکھے ہیں جو کچھ یوں ہیں!، ’’حسد افواہ ایجاد کرتا ہے جبکہ بیوقوف اس پر یقین کرتا ہے‘‘۔

حال ہی میں ہسپانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، فٹبال اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رونالڈو روڈریگز سے ‘تنگ ہو گئے ہیں’ اور یہ جوڑا علیحدگی کے قریب ہے۔

اس سے قبل مبینہ طور پر طیارے میں سوار ہونے سے قبل رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے درمیان زبردست بحث ہوئی تھی جبکہ اس سفر کے دوران دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *