Home / جاگو کھیل / فٹبال کے بعد قطر کون سے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا، اعلان ہوگیا

فٹبال کے بعد قطر کون سے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا، اعلان ہوگیا

قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی تاج سونپ دیا گیا۔

باسکٹ بال کی کی بین الاقوامی گورننگ باڈی فیبا نے اعلان کیا ہے کہ قطر کا دارالحکومت دوحا 2027 کے ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، جس میں کُل 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

عالمی کپ کی میزبانی ملنے کے بعد 89 رینک والی قطری ٹیم خود بخود کوالیفائی کرلے گی، سال 2006 میں قطر کی ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ میں ایونٹ کھیلا تھا جس میں انہیں اپنے پانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قطر مینز باسکٹ فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ایشیائی ملک ہے، اس سے قبل چین نے 2019 جبکہ رواں سال چیپمئین شپ کی میزبانی فلپائن اور جاپان مشترکہ طور پر کریں گے۔

دوسری جانب ویمنز باسکٹ بال ورلڈکپ 2026 کی میزبانی جرمنی کے دارالحکومت برلن کے سپرد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ کے دوران قطر کی طرف سے کیے گئے زبردست انتظامات کے بعد باسکٹ بال کا عالمی ایونٹ دوحا کروانے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں قطر کو فٹبال ورلڈکپ کی تیاری دوران تارکین وطن لیبر فورس کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم فیبا نے میزبانی کے اعلان کے وقت انسانی حقوق کے مسائل کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *