Home / جاگو کھیل / پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلیں

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلیں

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ فارمیٹ میں مجموعی طور 500 مکمل کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی کہ گرین شرٹس نے ون ڈے فارمیٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلی ہیں، جس کے ساتھ یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن چکی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کامیابی سمیٹی ہے

قومی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 فتوحات حاصل کررکھی ہیں۔

Check Also

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *