Home / جاگو کھیل / بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی

بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے خصوصی طیارے کا انتظام کر لیا ہے، بھارتی ٹیم مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام 6 بجے روانہ ہو گی۔

ٹیم بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی لینڈ کرے گی۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنسی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس سے سمندری طوفان گزر گیا ہے اور خوش قسمتی سے یہ بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔

بھارتی  میڈیا کا کہنا ہے کہ صورتحال جلد معمول پر آنے کی امید ہے، بجلی اور انٹرنیٹ سروس آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے جبکہ ائیر پورٹ بھی اگلے چند گھنٹوں میں کھلنے کی امید ہے۔

Check Also

پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں گدے لگا کر کیچنگ پریکٹس

پاکستان شاہینز اور ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں نے کیمپ میں غیر معیاری گراؤنڈ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *