Home / جاگو کھیل / دوسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

دوسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے۔

کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 10 اوورز میں 78 رنز دے کر 4 جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *