Home / جاگو کھیل / بابراعظم نے سب سے پہلے ٹیم کا نعرہ بلند کردیا

بابراعظم نے سب سے پہلے ٹیم کا نعرہ بلند کردیا

کراچی: بابراعظم نے سب سے پہلے ٹیم کا نعرہ بلند کردیا، ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے ذاتی اہداف اہمیت نہیں رکھتے۔

نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران کپتان بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے کرکٹر کا بھی اعزاز حاصل کرلیا تھا۔

ایک انٹرویو میں جب اس حوالے سے ان سے سوال ہوا تو بابر نے کہا کہ میں نے کبھی انفرادی اہداف پر توجہ نہیں دی، میری توجہ ہمیشہ ہی ٹیم کیلیے پرفارم کرنے پر مرکوز رہی، میں ہمیشہ ایسی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرے، جب آپ اس مقصد کیلیے کھیلتے ہیں تو پھر اس دوران اپنے سنگ میل بھی عبور کرلیتے ہیں، آپ کا ہمیشہ مقصد ٹیم کے کام آنے والی پرفارمنس دکھانا ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ میرا اپنا کوئی بھی ذاتی مقصد نہیں ہے، میں صرف ملک کی کامیابی کیلیے کھیلنا چاہتا ہوں، میں نے کبھی ریکارڈز بنانے یا ایسی کسی چیز پر توجہ نہیں دی، یہ سب کچھ اچھی کارکردگی سے ہی ہوتا ہے، میں اپنے ملک کو میچز اور ٹورنامنٹ جتوانا چاہتا ہوں، اسی سے میری پرفارمنس کو بھی اہمیت ملے گی۔

پہلے میچ میں سنچری بنانے والے فخرزمان کے اپنے اور رضوان کے ملک کیلیے پرفارم کرنے کے بیان پر بابرنے کہا کہ جو کچھ بھی فخر نے کہا اس سے ہمارے ٹیم کلچر کی عکاسی ہوتی ہے، ہم ایک دوسرے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ہم اپنے اہل خانہ سے زیادہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارتے ہیں، ٹیم اور ملک کیلیے بہترین نتائج کی خاطر ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *