Home / جاگو کھیل / پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اتوار کو کراچی پہنچیں گی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اتوار کو کراچی پہنچیں گی

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ 3 ون ڈت میچز کیلئے اتوار کی سہہ پہر اسلام آباد سے کراچی پہنچیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیمیں خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں گی جبکہ پروٹوکول کے تحت صدارتی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی

کراچی ائیرپورٹ پر آمد کے بعد ٹیمیں اولڈ ائیر پورٹ ٹرمینل سے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت مقامی ہوٹل پہنچایا جائے گا، جہاں پیر سے نیٹ پریکٹس سیشن کریں گی۔

پانچ میچز کی سیریز کے آخری تین مقابلے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پریکٹس سیشن اور میچز کے دوران شہر اور اسٹیڈیم کی اطرافی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سیکورٹی کا خصوصی پلان طے کرلیا گیا۔
دوسری جانب پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *