Home / جاگو کھیل / ریویو کا فیصلہ درست ثابت ہونے پر بابر اعظم خود بھی حیران

ریویو کا فیصلہ درست ثابت ہونے پر بابر اعظم خود بھی حیران

لاہور: ریویو کا فیصلہ درست ثابت ہونے پر کپتان بابر اعظم خود بھی حیران رہ گئے، ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

راولپنڈی میں دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے 47 ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند مہمان کپتان ٹام لیتھم کے بیٹ کو چھوتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان کے گلوز میں گئی، امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر بابر اعظم نے ریویو لے لیا، فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا۔

اس موقع پر خوشگوار حیرت میں مبتلا کپتان کی باچھیں کھلی رہ گئیں، ان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Check Also

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *