Home / جاگو ٹیکنالوجی / پہلے عرب خلانورد کی تاریخی خلائی چہل قدمی

پہلے عرب خلانورد کی تاریخی خلائی چہل قدمی

 دبئی: متحدہ عرب امارات کے سلطان النیادی عرب دنیا کے پہلے خلانورد ہیں جنہوں ںے اپنے خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں کچھ وقت گزارا اور خلائی چہل قدمی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

جمعے کے روز مقامی وقت کے مطابق 5:45 بجے سلطان بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)  سے باہر آئے اور انہوں نے خلائی سوٹ پہنا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سلطان خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والے پہلے عرب خلائی نورد بھی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آئی ایس ایس کے ایئرلاک سے گزرنے میں ابھی چند گھنٹے ہیں اور کاؤنڈ ڈاؤن جاری ہے۔ میں نے خلائی سوٹ پہنا ہے اور بازو پر متحدہ عرب امارات کا پرچم فخر سے لگایا ہے۔ یوں میں عرب دنیا کے پہلے باشندے ہونے کے لحاظ سے خلا میں قدم اٹھاؤں گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 1998 سے اب تک 260 مرتبہ ہی خلانورد باہر نکلے ہیں اور انہوں نے کچھ وقت اسٹیشن سے باہر گزارا ہے۔ تاہم سلطان بیرونی طور پر رہتے ہوئے اسٹیشن پر مرمت کا کام بھی کریں گے۔

اس کام کے لیے سلطان نے ناسا کے خاص نیوٹرل بایونسی لیبارٹری میں 55 گھنٹے گزارے تھے۔ واضح رہے کہ دو مارچ کو انہوں نے کینیڈی خلائی مرکز سے اڑان بھری تھی اور وہ کل چھ ماہ خلائی اسٹیشن پر گزاریں گے۔ اس دوران وہ خردثقلی تجربات کریں گے جن میں انسانی خلیات کی افزائش اور مائیکروگریویٹی میں آتش گیر مادوں کو کنٹرول کرنے جیسے اہم تجربات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 1985 میں شہزادہ سلطان بن سلمان خلا میں جانے والے پہلے عرب ماہر تھے جبکہ 2019 میں امارات کے ہی حازہ المنصوری آئی ایس ایس پر کچھ وقت گزارچکے ہیں لیکن خلائی چہل قدمی سلطان کے حصے میں آئی ہے۔

Check Also

عدالت کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کا حکم

پاکستان میں ٹک ٹاک بندش کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *