Home / جاگو کھیل / نامناسب تصاویر؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی قانون توڑنے کا خطرہ مول لے لیا

نامناسب تصاویر؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی قانون توڑنے کا خطرہ مول لے لیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر نامناسب لباس میں فوٹو پوسٹ کرنے پر سعودی قانون توڑنے کا خطرہ مول لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعد دارالحکومت ریاض میں مقیم ہیں جبکہ انکی گرل فرینڈ اور بچے بھی ماحول میں ڈھلنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم سعودی عرب کے قانون یورپ کے مقابلے زیادہ سخت ہیں۔

اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوئمنگ پول میں نامناسب لباس میں تصاویر پوسٹ کی ہیں، سعودی سوشل میڈیا قانون کے تحت عریاں، نیم عریاں تصاویر پوسٹ کرنے سے منع کرتا ہے جبکہ ایسے لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں جس میں جسم نمایاں ہو۔

رونالڈو اور جارجینا نے اب تک شادی نہیں کی ہے تاہم غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے سے روکنے کے قوانین کے باوجود اسٹار فٹبالر کو اجازت دی گئی تھی، یہ نرمی حکومت کی جانب سے محض رونالڈو کی فیملی تک محدود ہے۔

دوسری جانب رونالڈو کی ٹیم النصر کے میدان پر حالات اچھے نہیں ہیں، کیونکہ انکی ٹیم ایک میچ مزید ڈرا کرکے سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیتنے سے مزید دور جاچکی ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *