Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فرحان سعید اور عروہ حسین کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے

فرحان سعید اور عروہ حسین کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اور معروف جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین ان دنوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں موجود ہیں، ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں اس جوڑی کو خوش اور اپنے مشترکہ دوست کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیوز میں گلوکار فرحان سعید کو عروہ حسین کے لئے ’آفرین آفرین‘ اور ’ہم رہیں یا نہ رہیں کل‘ گانا گاتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سے اس ہر دلعزیز جوڑی کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے وجہ سے ان کے چاہنے والے مایوسی کا شکار تھے تاہم رواں برس عید کے موقع پر اس جوڑی نے ایک ساتھ تصاویر شیئر کیں، جسے دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں

Check Also

فلم پروڈکشن مہنگی پڑگئی، معاون پروڈیوسر ساتھ چھوڑ گئے تھے، تاپسی کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *