Home / جاگو کھیل / ’آل راؤنڈر‘ حسن علی نے یارکشائر کو ڈویژن ون میں ٹاپ پر پہنچا دیا

’آل راؤنڈر‘ حسن علی نے یارکشائر کو ڈویژن ون میں ٹاپ پر پہنچا دیا

 کراچی: پیسر حسن علی کی آل راؤنڈ پرفارمنس نے یارکشائر کو کاؤنٹی ڈویژن ون میں ٹاپ پر پہنچادیا۔

پیسر حسن علی نے ایسیکس کے خلاف میچ میں بال کے علاوہ بیٹ سے بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تھا، جس کی بدولت ان کی ٹیم 4 رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

دوسری اننگز میں حسن علی اور کرس رشورتھ 4، 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جس کی وجہ سے ایسیکس کی ٹیم صرف 99 رنز کی ہی برتری حاصل کرپائی، اس طرح یارکشائر نے میچ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

حسن علی نے اس سے قبل ناقابل شکست 53 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی تھی، اس مقابلے میں حسن علی نے 23.4 اوورز میں 79 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں، اس کامیابی کے ساتھ یارکشائر کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *