Home / جاگو کھیل / ٹی20 بلاسٹ؛ شاداب خان ابتدائی میچ میں ہی انجری کا شکار

ٹی20 بلاسٹ؛ شاداب خان ابتدائی میچ میں ہی انجری کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انگلینڈ میں ٹی20 بلاسٹ لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

انگلینڈ میں جاری ٹی20 بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ کے دوران شاداب خان فیلڈنگ میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکر کے باعث انجری کا شکار ہوئے۔

سمرسیٹ کے خلاف میچ میں کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب خان کی ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوگئی، دونوں فیلڈرز نے ٹام کوہلر کیڈمور کا کیچ پکڑنے کی کوشش کررہے تھے۔

دونوں فیلڈرز کے ٹکرانے کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔

انگلش کاؤنٹی کلب کے ہیڈکوچ پال فبریس نے کہا کہ شاداب خان کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، وہ بہتر ہورہے ہیں تاہم انکی گردن میں تکلیف ہے۔

واضح رہے کہ میچ میں ٹکر کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے کنکشن پروٹوکولز مکمل کرکے 4 اوورز مکمل کیے جبکہ شاداب خان پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *