Home / جاگو کھیل / ذکا اشرف کی سابق کپتان راشد لطیف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات

ذکا اشرف کی سابق کپتان راشد لطیف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی سابق کپتان راشد لطیف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے۔

راشد لطیف نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف نے فون کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، ان سے بہت سی چیزوں پر ڈسکشن ہوئی ہے، وہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں ان کو بہت سی تجاویز دی ہیں، بورڈ میں کسی عہدے پر پیشکش کے حوالے سے راشد لطیف نے واضح کیا کہ ایسی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہے کہ ساری توجہ بورڈ ایشوز پر مبذول کرسکوں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے مزید کہا کہ ذکا صاحب کے ساتھ بہت سے ایشوز پر بات ہوئی ہے، اس سے زیادہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔

قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی تھی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *