Home / جاگو کھیل / چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی نے ورلڈکپ سپر لیگ کی افادیت کا احساس دلا دیا

چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی نے ورلڈکپ سپر لیگ کی افادیت کا احساس دلا دیا

لاہور: چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی نے ورلڈکپ سپر لیگ کی افادیت کا احساس دلادیا۔

گزشتہ سائیکل میں تمام ٹیموں کو 3میچز کی 8ون ڈے سیریز کھیلنے کا پابند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ جیسے ملکوں کے کرکٹرز کو بھی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملا، مگر 2023سے 2027تک کی سائیکل میں لیگ کو ختم کرتے ہوئے آئندہ ورلڈکپ میں ٹیموں کی شرکت رینکنگ کی بنیاد پر ممکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یوں ایسوسی ایٹس کو بہت کم ون ڈے میچز کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔

ورلڈکپ کوالیفائرز میں نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کی کارکردگی نے آئی سی سی کو بھی ورلڈکپ سپر لیگ کی افادیت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

چیئرمین گریگ بارکلے نے ہرارے میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ون ڈے کرکٹ کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کیلیے ٹھوس اقدامات کے بارے میں سوچنا ہوگا، باہمی کرکٹ سیریز کے شیڈول میں ایسوسی ایٹ ٹیمیں نظر انداز ہوسکتی ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ ورلڈکپ سپر لیگ نے کئی چھوٹی ٹیموں کو کھیل کا معیار بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کا ایک مظاہرہ ورلڈکپ کوالیفائرز میں دیکھنے میں آیا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ رواں ماہ بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں عمدہ کھیل پیش کریں گی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *