Home / جاگو کھیل / پاکستان کو ہاکی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ہاکی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی

 اسلام آباد: پاکستان کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی۔

ایف آئی ایچ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ ایونٹ آئندہ سال 13 جنوری سے 21 جنوری تک لاہور میں ہوگا۔

سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے، 1990ء کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 90ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میدان ہاؤس فل تھے ، پاکستان میں ہاکی کے سنہری دور کی واپسی میں یہ ایونٹ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا، ایف آئی ایچ کے اس ایونٹ کو شاندار انداز میں منعقد کریں گے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *