Home / تازہ ترین خبر / گلابی نمک کی برآمد: پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان 200 ملین ڈالرز کا معاہدہ

گلابی نمک کی برآمد: پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان 200 ملین ڈالرز کا معاہدہ

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان پاکستان سے گلابی نمک کو ریفائن کر کے برآمد کرنے کے لیے 200 ملین ڈالرز کا معاہدہ طے ہوگیا۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اب براہ راست سرمایہ کاری بھی شروع ہو رہی ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان 200 ملین ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے گلابی نمک کی برآمد کے لیے ضلع میانوالی کے اکنامک زون میں خصوصی پلانٹ لگایا جائے گا۔

اس حوالے سے امریکی کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ ایک جدید ’پنک راک کرشنگ اینڈ پیکجنگ فیسیلیٹی‘ قائم کی جائے گی جو صرف نمک کی برآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں گلابی نمک کی 12 ارب ڈالرز کی مارکیٹ ہے اور ہم سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن’گلابی نمک‘ برآمد کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم عالمی مارکیٹ میں اپنا حصّہ لینے کی کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان کا یہ گلابی نمک عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *