Home / جاگو کھیل / سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا

سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا

سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی ٹیم الہلال کو 1-2 سے شکست دی۔

عرب میڈیا کے مطابق فائنل میچ میں اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور انہوں نے ہی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گولز کیے۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

رپورٹس کے مطابق النصر نے پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق میچ میں ٹکر ہونے کے باعث کرسٹیانو رونالڈو کو باہر بھی جانا پڑا تاہم فی الحال ان کی انجری کے حوالے سے کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

عرب میں میڈیا کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *