Home / جاگو کھیل / آئی ایل ٹی 20، شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں ہوں گے

آئی ایل ٹی 20، شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انٹر نیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں ایکشن میں ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز سے تین سال کا معاہدہ ہوا۔

اس حوالے سے  شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پُرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے شائقین کی جانب سے میری ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ ملے گی۔

خیال رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 کے گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا سیزن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔

رمیز راجا کے دور میں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کے پہلے سیزن میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *