Home / جاگو کھیل / شاہین آفریدی یا مچل اسٹارک: روہت شرما کیلئے ڈراؤنا خواب کون؟

شاہین آفریدی یا مچل اسٹارک: روہت شرما کیلئے ڈراؤنا خواب کون؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ میں کچھ بولرز کا سامنا نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ روہت شرما سے پوچھا گیا کہ آپ شاہین آفریدی یا آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک میں سے کس کا سامنا کرنا پسند کریں گے؟

اس سوال پر روہت شرما نے کہا کہ کسی کا بھی نہیں دونوں بہترین اور نئی گیند کے خطرناک بولرز ہیں جو تیزی کے ساتھ گیند سوئنگ کر سکتے ہیں تو میں کہوں گا کہ کسی کا بھی نہیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما نے فاسٹ بولرز کے بجائے اسپنرز کے خلاف کھیلنے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

Check Also

پانچواں ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو ہرا کر سیریز جیت لی

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 8 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *