Home / جاگو کھیل / پولینڈ: ہٹلر کے فوجی ہیڈ کوارٹر سے بغیر ہاتھ پیر 5 انسانی ڈھانچے دریافت

پولینڈ: ہٹلر کے فوجی ہیڈ کوارٹر سے بغیر ہاتھ پیر 5 انسانی ڈھانچے دریافت

موجودہ پولینڈ میں واقع نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کے فوجی ہیڈ کوارٹر سے 5 انسانی ڈھانچے دریافت کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہٹلر کے فوجی ہیڈ کوارٹر سے ملنے والے پانچوں انسانی ڈھانچوں کے ہاتھ اور پاؤں غائب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے پانچ ڈھانچوں میں سے تین بالغ افراد کے ہیں جبکہ دو نابالغ بچوں کے ڈھانچے ہیں، جنہیں لیٹبرا فاؤنڈیشن نامی ایک گروپ نے دریافت کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ڈھانچے دوسری جنگ عظیم کے دوران دفن کئے گئے تھے یا پھر انہیں بعد میں وہاں دفن کیا گیا تھا۔

پولینڈ کے سرکاری ترجمان ڈینیئل بروڈوسکی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں دریافت ہونے والے پانچوں ڈھانچے فوجی ہیڈ کوارٹر کے اس حصے میں دفن کئے گئےتھے جہاں لکڑی کا فرش تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں فرانزک ٹیم تمام ڈھانچوں کا پولیس کی نگرانی میں معائنہ کرئے گی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *