Home / جاگو کھیل / پی سی بی نے بھارت سمیت آئی سی سی رکن ممالک کو ایشیا کپ کے میچز کے دعوت نامے بھیج دیے

پی سی بی نے بھارت سمیت آئی سی سی رکن ممالک کو ایشیا کپ کے میچز کے دعوت نامے بھیج دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے تمام رکن ممالک کو ایشیا کپ 2023 کے میچز کے لیے دعوت نامے بھجوا دیے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے آئی سی سی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے رکن ممالک کو بھی میچز دیکھنے کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجر بنی اور راجیو شکلا کے ایشیا کپ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایشیا کپ شروع ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *