Home / جاگو صحت / نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے بھر میں بڑھتے ملیریا کیسز کا نوٹس

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے بھر میں بڑھتے ملیریا کیسز کا نوٹس

 

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے صوبے بھر میں بڑھتے ملیریا کے کیسز کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مقبول باقر نے ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں ملیریا پر کنٹرول کیا جائے۔

مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ملیریا کے کیس حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور  سکھر ڈویژن سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، متاثرہ ڈویژنوں میں محکمۂ صحت اور محکمۂ بلدیات ضروری اقدامات کریں.

ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِاعلیٰ مقبول باقر نے محکمۂ صحت کو ملیریا کے خلاف مہم چلانے اور تمام سرکاری اسپتالوں میں ملیریا کی ادویات اور وارڈز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول باقر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمۂ بلدیات سندھ ان علاقوں میں مچھر مار اسپرے شروع کرے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *