Home / جاگو ٹیکنالوجی / بھارت اب کون سا مشن خلا میں بھیج رہا ہے؟

بھارت اب کون سا مشن خلا میں بھیج رہا ہے؟

بھارت خلائی مشن چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد عنقریب گگن یان کا آزمائشی مشن شروع کر نے جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت چندریان 3 کی چاند پر پہنچنے کے کامیاب حصول کے بعد اب مزید خلائی مشن پر کام کر رہا ہے اور بہت جلد گگن یان کا آزمائشی مشن شروع کرنے جا رہا ہے جو ایک سے ڈیڑھ ماہ میں لانچ ہونے کا امکان ہے۔

اسل لانچنگ میں خلائی گاڑی کو بغیر انسانی پائلٹ راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس سے قبل تمام تمام سسٹمز کو چیک کیا اور ٹیم کے ریکوری سسٹم و تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس مشن میں ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ بھی شامل ہیں۔

اس مشن کی کامیابی کی صورت میں آئندہ سال ویوم مترا روبوٹ کو گگن یان کے ذریعے خلاف میں بھیجا جائے گا۔ اسرا نے ویوم مترا نامی یہ خاتون ہیومنائیڈ روبوٹ 202 میں متعارف کرایا تھا اور اس کا مقصد اسے ملک کے پہلے انسان بردار مشن گگن یان کے عملے کے ماڈیول میں بھیج کر خلا میں انسانی جسم کی حرکات کو سمجھنا ہے۔

یہ روبوٹ اس وقت بنگلور میں ہے اور اسے دنیا کے بہترین خلائی ایکسپلورر ہیومنائیڈ روبوٹ کا خطاب مل چکا ہے۔

Check Also

عدالت کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کا حکم

پاکستان میں ٹک ٹاک بندش کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *