Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی نئی جرسی سامنے آ گئی

ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی نئی جرسی سامنے آ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے شرکت کی، یہ تقریب اس بات کو ظاہر کر رہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ورلڈ کپ کی یہ اسٹار نیشن جرسی درحقیقت پاکستان کرکٹ کے ہیروز اور ُپرجوش سپورٹرز کے تعلق کو ظاہر کرتی ہے، اس جرسی کا ہر اسٹار کرکٹ کے میدان میں کارناموں، چمک دمک اور کچھ کر دکھانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، اس جرسی کے ڈیزائن میں وہ جذبہ بھی نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا رہتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے، یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات، ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پاکستان آرہے ہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے، ہم نے سب بورڈ سربراہان کو دعوت دی تھی، ہم روایتی مہمان نوازی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہے بلکہ اس پر کامیابیاں، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہے، اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *