Home / جاگو بزنس / پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بیوروکریسی کی استعداد بڑھانا ضروری ہے: ہارون شریف

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بیوروکریسی کی استعداد بڑھانا ضروری ہے: ہارون شریف

پاکستان انویسٹمنٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ہارون شریف نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ممکن بنانے کیلئے بیوروکریسی کی استعداد کار میں اضافے کو ضروری قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 75 اور 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ہوائی دعوے نہیں کرنے چاہیے۔

انہوں بتایا کہ پی ٹی آئی دور میں ریفائنری کے قیام پر سعودی عرب کے ساتھ ہم مفاہمت کی یادداشت سے آگے بڑھ چکے تھے۔

ہارون شریف کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مسئلہ یہ تھا کہ ہماری وزارتیں خود یہ پروجیکٹ کرنا چاہتی تھیں جبکہ سعودی عرب اس کیلئے کارپوریٹ اسٹرکچر کی طرز پر ادارہ چاہتا تھا۔

عرب ممالک پاکستان کو خالص تجارتی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں، برادر مسلم ملک کے طور پر نہیں۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *