Home / جاگو کھیل / ایشیاکپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کےلیے 357 رنز کا ہدف

ایشیاکپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کےلیے 357 رنز کا ہدف

کولمبو میں بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر جانے والے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کےلیے 357 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ریزرو ڈے پر پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوا۔

وکٹ پر موجود ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے پہلے محتاط انداز اپنایا اور پھر جارحانہ کھیل شروع کیا۔

کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی سنچری بنائی۔

پاکستانی بولرز بھارت بلے باز کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔ یوں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنالیے۔

حارث رؤف ان فٹ ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رؤف بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔

حارث رؤف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے، ان کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے۔

حارث رؤف کی ایم آر آئی بھی کرائی گئی ہے جس میں کوئی ٹئیر نہیں پایا گیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کا ٹیم میڈیکل پینل مسلسل معائنہ کر رہا ہے۔

میچ ڈے کا احوال:

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر کیریز پر موجود تھے۔ کپتان روہیت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *