Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے اور ایئر ٹکٹس مزید مہنگے

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے اور ایئر ٹکٹس مزید مہنگے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ کئی لوگوں کے لیے منافع کمانے کا سبب بن گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے اور ایئر ٹکٹس مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ 80 ہزار روپے تک مانگا جا رہا ہے جبکہ ٹریول آپریٹرز نے ایئر لائنز سے فلائٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے کمروں کا کرایہ اور فضائی ٹکٹس کی مانگ 13 اور 16 اکتوبر کے درمیان بڑھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً نا ممکن ہوگیا ہے جبکہ جہاز کا ٹکٹ بھی جیب پر بھاری پڑنے لگا ہے جس میں 415 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کسی بھی کونے سے احمد آباد جانے کے فضائی ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت کے مختلف شہروں سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوتا ہے جس کی قیمت میں اب پاک بھارت میچ کی وجہ سے 104 سے 415 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

پاک بھارت میچ میں ابھی 3 ہفتے باقی ہیں اور اس حوالے سے قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *