Home / جاگو کھیل / آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو کل صبح ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر جوائن کریں گے۔ مکی آرتھر حیدرآباد دکن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے، وہ آج انگلینڈ سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ گزشتہ روز پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو کل صبح ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر جوائن کریں گے۔ مکی آرتھر حیدرآباد دکن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے، وہ آج انگلینڈ سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ گزشتہ روز پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو شیڈول میچ کی وجہ سے احمد آباد ایئر پورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک 30 فیصد بڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈول چارٹرڈ ایئر کرافٹس کی آمد و رفت متوقع ہے۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

اہم سیاستدان، بزنس ٹائیکون، شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ان میچز کے لیے آئیں گی، معروف شخصیات چارٹرڈ ایئر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاک بھارت میچ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی دستیابی کے بارے میں پوچھا ہے۔

پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے میچ کے روز اور میچ کے ایک دن بعد بزنس گروپس کی نان شیڈول چارٹرڈ فلائٹس کے لیے ڈیمانڈ ہے، بالی ووڈ اسٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

احمد آباد ایئر پورٹ پر 43 ایئر کرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے، گجرات میں 2022ء کے انتخابات کے دوران ایک روز میں احمد آباد ایئر پورٹ نے 79 چارٹر ایئر کرافٹس کو سنبھالا تھا۔

احمد آباد ایئر پورٹ پر روزانہ 250 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس شیڈول ہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *