Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ : آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل وسیم اکرم کا شاہین کو اہم مشورہ

ورلڈکپ : آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل وسیم اکرم کا شاہین کو اہم مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں  آسٹریلیا سے میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دیا ہے۔

شاہین آفریدی نے اب تک آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران 3 میچز میں 34.75 کی اوسط سے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 6.31 رہا جو کہ زیادہ ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے رواں ورلڈکپ میں اب تک متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے شاہین آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ شاہین اچھی بولنگ کر رہا ہے، اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا بولر ہے’۔

وسیم اکرم نے نجی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے چاہیے کہ وہ نارمل رہے اور کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش نہ کرے،  مجھے یقین ہے کہ ایک اچھا اسپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں 3 میچز کھیلیں ہیں جس میں 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔

پاکستان کو اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلنا ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *