Home / جاگو کھیل / پاکستان کیلئے اب ورلڈکپ میں واپسی کیوں مشکل ہوگی؟ گنگولی نے بتادیا

پاکستان کیلئے اب ورلڈکپ میں واپسی کیوں مشکل ہوگی؟ گنگولی نے بتادیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے قومی ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان اس وقت میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکا ہے جس میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جب کہ بھارت کے خلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب قومی ٹیم جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، بھارت سے شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈکپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیا ہے۔

گنگولی نے اپنے وقت میں ماضی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زیادہ بہتر قرار دیا۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا ‘ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، یہ پاکستان ٹیم اُس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے’۔

سارو گنگولی نے کہا ‘یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو نہیں ہینڈل کرسکتی، اس بیٹنگ لائن کے ساتھ پاکستان کا اس ورلڈکپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا’۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی نے پیشگوئی کی تھی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جاسکتی ہیں لیکن آپ اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو نظر انداز نہیں کرسکتے لہٰذا وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

گنگولی نے چار ٹیموں کا نام لینے کے بعد کہا تھا کہ میں سیمی فائنل کے لیے پانچ ٹیموں کا انتخاب کروں گا اور اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کروں گا۔

سارو گنگولی نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ایڈن گارڈنز میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *