Home / جاگو کھیل / بنگلورو: قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن، بخار کی وجہ سےمحمد حارث کی عدم شرکت

بنگلورو: قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن، بخار کی وجہ سےمحمد حارث کی عدم شرکت

بنگلورو میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے دوسرے پریکٹس  سیشن میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شریک نہ ہوسکے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق  محمد حارث کے سوا تمام کھلاڑی پریکٹس سیشن میں موجود تھے، محمد حارث  کو  بخار ہے لہٰذا انہیں آرام کا کہا گیا ہے۔

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی،  عبداللہ شفیق،  زمان خان اور سلمان علی آغا بھی ٹریننگ کا حصہ ہیں۔

پریکٹس سے قبل پانچوں کھلاڑیوں کا پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سلیم نے مکمل جائزہ لیا اور اس دوران کھلاڑیوں سے سپرنٹ بھی لگوائی گئی۔

پریکٹس سیشن کے دوران شاہین آفریدی اور زمان خان نے اپنے مکمل رن اپ کے ساتھ بولنگ کی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *