Home / جاگو کھیل / فینز کی کمی محسوس ہورہی ہے، حسن علی

فینز کی کمی محسوس ہورہی ہے، حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پہلے 40 فینز تھے اب پاکستانی صحافیوں کو ویزے مل گئے تو فینز میں اضافہ ہوگیا، پھر بھی فینز کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

پونے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ بھارت سے ہارنے کا دکھ ہوا ہے لیکن شکست کے بعد خامیوں پر بات چیت ہوئی ہے، انجری اور بیماری کسی کے ہاتھ میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان ٹیم بھی بڑی ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں میری انٹری وائلڈ کارڈ ہوئی، کھلاڑیوں کو روم سیکنس ہوجاتی ہے، صرف ایک بولر کی کمی سے بولنگ کمزور نہیں ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی نے پہلے بھی وکٹیں لے کر ٹیم کوکامیابی دلائی ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پہلے 40 فینز تھے اب پاکستانی صحافیوں کو ویزے مل گئے تو فینز میں اضافہ ہوگیا، پھر بھی فینز کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے جیت ضروری ہے رن ریٹ خود ہی بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رنز روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے آپ وکٹیں لیں، بھارت سے شکست ماضی کا حصہ بن گئی، ڈے آن جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ میچ میں شکست کھلاڑی کو ہیرو سے زیرو بنا دیتی ہے، اگر بھارت سے نہیں ہارتے تو سوالات نہیں ہوتے

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں گاڑی چلتے چلتے رک گئی تھی، ایک اسٹاپ آیا تھا لیکن گاڑی آگے چلے گی، پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا اس وجہ سے گاڑی چلے گی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *