Home / جاگو کھیل / پاکستان ٹیم بنگلور سے چنئی پہنچ گئی

پاکستان ٹیم بنگلور سے چنئی پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلور سے چنئی پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے چنئی پہنچی جہاں اس کے ورلڈ کپ کے اگلے 2 میچز شیڈول ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل دوپہر 2 سے 5 بجے کے درمیان ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ پیر کو جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ جمعے کو شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے367 رنز بنا کر پاکستان کو 305 رنز پر آؤٹ کر کے میچ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب تک ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے اس نے 2 میچز جیتے اور 2 ہارے ہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *