Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: نیدر لینڈز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ: نیدر لینڈز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں نیدر لینڈز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارتی شہر لکھنؤ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سائبرینڈ اینجلبرچٹ اور لوگن وین بیک نے نیدر لینڈز کی جانب سے ذمے دارانہ اننگز کھیلی، دونوں نے بالترتیب 70 اور 59 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا اور کسن راجیتھا نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھیکشانا کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔

نیدر لینڈز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیدر لینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *