Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ: انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کے بولر ریس ٹوپلی نے اننگ کے پہلے ہی اوور میں جنوبی افریقی اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جس کے بعد ریزا ہینڈرکس اور راسی ونڈر ڈوسن نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 125 رنز تک پہنچایا۔

جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 125 رنز پر 19.4 اوورز میں گری جب عادل رشید نے راسی ونڈر ڈوسن کو 60 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 25.2 اوورز میں 164 رنز پر گری، ریزا ہینڈرکس 85 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں جنوبی افریقا کی قیادت ایڈن مارکرم جبکہ انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین تین میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 2 اور انگلینڈ نے 1 میچ جیتا ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *