Home / جاگو کھیل / بابر اعظم کا محمد نبی کو عزت دینے کا انداز مداحوں کو بھا گیا

بابر اعظم کا محمد نبی کو عزت دینے کا انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو عزت دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گزشتہ روز میچ میں بیٹنگ کے دوران بابر اعظم نے اپنے جوتے کے تسمے باندھنا چاہے تو اس دوران افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی ان کی مدد کو آگے بڑھے۔

اس دوران بابر اعظم نے انہیں عزت دی اور منع کر دیا اور خود ہی اپنے جوتے کے تسمے باندھ لیے۔

اُس وقت افغان کھلاڑی محمد نبی نے بھی بابر اعظم کو اس رویے پر بہت ہی خوش گوار انداز میں جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور محمد نبی کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس انداز پر بابر اعظم کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *