Home / جاگو کھیل / بھارت: ورلڈ کپ میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا

بھارت: ورلڈ کپ میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا

بھارت میں ورلڈ کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کولکتہ میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے حراست میں لیے گئے افراد میں سے 2 جھارکنڈ جبکہ 2 کولکتہ کے ہی رہائشی ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو گیٹ نمبر 6 جبکہ دیگر 2 افراد کو بلاک جی 1 سے حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے چاروں افراد نوجوان ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں احتجاج کے طور پر صرف فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا اور کوئی نعرہ نہیں لگایا تھا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *