Home / جاگو کھیل / پاکستانی خاتون ڈومیسٹک کرکٹر کا آسٹریلوی کلب سے معاہدہ

پاکستانی خاتون ڈومیسٹک کرکٹر کا آسٹریلوی کلب سے معاہدہ

آنکھوں میں خواب سجائے اور کرکٹ کا جنون لیے وادیٔ کیلاش سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبین آسٹریلیا پہنچ گئیں۔

سائرہ جبین پاکستان کی ان 74 ڈومیسٹک کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔

پی سی بی کی ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ 22 سالہ سائرہ جبین نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع پیراماٹا ویمنز گریڈ کرکٹ کلب کے ساتھ 6 ماہ کا معاہدہ کیا ہے، وہ 28 ستمبر 2023ء کو آسٹریلیا پہنچی ہیں۔

وادیٔ کیلاش کی ویمن کرکٹر سائرہ جبین کا کہنا ہے کہ میرے پاس پاکستان کی گراس روٹ کرکٹ کا اچھا تجربہ ہے اور اب پیراماٹا کرکٹ کلب کے ذریعے مجھے آسٹریلیا میں مسابقتی کرکٹ کا تجربہ حاصل ہو گا، امید ہے کہ یہ کنٹریکٹ میری کرکٹ میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سائرہ جبین نے کہا کہ اس سفر میں آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میل جونز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رکن یحییٰ غزنوی نے میری بہت مدد کی ہے۔

سائرہ جبین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ان تمام خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہوں جو خواب تو دیکھ رہی ہیں لیکن سماجی دباؤ کی وجہ سے وہ اپنے خواب پورے نہیں کر پا رہیں۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *