Home / جاگو کھیل / نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف کھیلیں گے یا نہیں؟

نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف کھیلیں گے یا نہیں؟

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں کی شرکت کے بارے میں ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔

ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے، وہ آج پریکٹس سیشن کے دوران فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

ترجمان کے مطابق لوکی فرگوسن کی فٹنس کا بھی میچ سے قبل معائنہ کیا جائے گاجبکہ جمی نیشم اور مارک چیپ مین کی شرکت بھی فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شریک نیوزی لینڈ کی ٹیم کے متعدد پلیئرز انجرڈ ہیں اور میٹ ہینری پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کل شیڈول ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *