Home / جاگو کھیل / پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 36 لاکھ روپے کا انعام

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 36 لاکھ روپے کا انعام

وہیل چیئر ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے لیے 36 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ایشیاء کپ کی فاتح وہیل چیئر ٹیم کو 36 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف نے کہا کہ ایشیاء کپ جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، تمام کھلاڑیوں اور وہیل چیئر مینجمنٹ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی وہیل چیئر ٹیم کو مزید سہولتیں دیں گے۔

سی او او سلمان نصیر نے کہا کہ مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے پر بہت خوشی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان وہیل چیئر ٹیم نے نیپال میں ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز مسلسل دوسری مرتبہ جیتی ہے۔

Check Also

یورو کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *