Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / زینب شبیر کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئیں

زینب شبیر کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئیں

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر سال 2024ء کے شروع ہوتے ہی بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر سوپ سیریل ’پیا نام کا دیا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زینب شبیر کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

اداکارہ نے اسپتال سے ہاتھ پر لگی ڈرپ کے ساتھ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے اور مداحوں کو اپنی ناساز طبیعت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ کا اپنی اسٹوری پر لکھنا ہے کہ 2024ء کا پہلا دن ایسے گزر رہا ہے۔

دوسری جانب زینب شبیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُن کا لکھنا ہے کہ ہر کسی کو نیا سال منانے کا موقع نہیں ملتا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’تو آئیے اس سال کا آغاز  کریں اور صبر کریں، بے شک اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، ’اور یقیناً آخرت تمہارے لیے موجودہ سے بہتر ہے،‘ ’ہمیں کچھ نہیں ہوگا سوائے اس کے جو اللّٰہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے۔‘

زینب شبیر کا اپنے انسٹاگرام پیغام میں مزید لکھنا ہے کہ ’آئیے نئے سال کے لیے عزم کریں کہ ان لوگوں کی مدد کریں گے جنہیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، آئیے نیا سال یہاں سے شروع کریں کہ انسانوں میں امن لانے کی تھوڑی سی کوشش کریں گے۔‘

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *