Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے گزشتہ برس سب سے زیادہ کما ئی کی

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے گزشتہ برس سب سے زیادہ کما ئی کی

بالی ووڈ کے کنگ، سینئر اداکار شاہ رخ خان نے گزشتہ برس کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر سے ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بادشاہ وہی ہیں۔

سال 2023 کے دوران شاہ رخ خان کی یکے بعد دیگرے تین فلمیں ریلیز ہوئیں، یہ فلمیں ناصرف بلاک بسٹر ثابت ہوئیں بلکہ اِنہوں نے کمائی میں بھی دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بیتا سال شاہ رخ خان کے لیے بہترین سال رہا جس میں ناصرف شاہ رُخ خان نے ایک بار پھر بالی ووڈ پر راج کرنا شروع کیا بلکہ ایک سال کے دوران 2500 کروڑ کما کر سب ہی فنکاروں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ʼپٹھان‘ جنوری میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد اُن کی دوسری فلم ʼجوان‘ نے ستمبر میں سب کو متاثر کیا جبکہ سال کے آخر میں ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ʼڈنکی‘ نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔

فلم ڈنکی تاحال بہترین بزنس کے ساتھ باقی سب ہی فلموں سے آگے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہ رُخ خان کی ان تینوں فلموں نے مجموعی طور پر شاہ رخ خان کو 25سو کروڑ روپے کما کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار رمیش بالا نے بھی اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان ایک سال کے دوران اپنی 3 فلموں سے 2500 کروڑ روپے کما کر ہندوستان کے پہلے اداکار بن گئے ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *